نئی دہلی23اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں اتوار کو کورونا وائرس کے 1450نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے میٹروسیٹی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1.61 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ شہر میں اب تک 4300 افراداپنی جانیں گنواچکے ہیں۔عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔
انھوں نے بتایاہے کہ کوویڈ 19 کے مزید 24 مریض گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فوت ہوگئے۔حکام کے مطابق اتوارکے روز1412 سے زیادہ نئے معاملات رپورٹ ہوئے۔دہلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12470 تیزی سے اینٹیجن ٹیسٹ کروائے گئے اور 6261آر ٹی پی سی آر اوردیگرٹیسٹ کیے گئے ہیں۔بلیٹن کے مطابق اس وقت 11778 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 145388 مریض یا تو صحت یاب ہوچکے ہیں یاوہ شہرسے باہرچلے گئے ہیں۔شہر میں اس وقت 627 ممنوعہ علاقے ہیں۔